728x90 AdSpace

Latest Article



Mili Naghma Ye Watan Tumhara HAi in Urdu Lyrics




 Ye Watan Tumhara Hai Pakistan Song

Pakistan Famous Song Ye Watan Tumhara Hai in Urdu Lyrics. Ye Watan Tumhara Hai Pakistani Song in Urdu. Pakistani Song Ye Watan Tumhara Hai by Mehdi Hassan in Urdu Lyrics.




ملی نغمہ " یہ وطن تمہارا ہے "
یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اسکے
یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خواں اسکے
یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اسکے

اس چمن کے پھولوں پر رنگ و آب تم سے ہے
اس زمیں کا ہر ذرہ آفتاب تم سے ہے
یہ فضا تمہاری ہے، بحر و بر تمہارے ہیں
کہکشاں کے یہ اجالے، رہ گزر تمہارے ہیں

یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اسکے

اس زمیں کی مٹی میں خون ہے شہیدوں کا
ارضِ پاک مرکز ہے قوم کی امیدوں کا
نظم و ضبط کو اپنا میرِ کارواں جانو
وقت کے اندھیروں میں اپنا آپ پہچانو

یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اسکے

یہ زمیں مقدس ہے ماں کے پیار کی صورت
اس چمن میں تم سب ہو برگ و بار کی صورت
دیکھنا گنوانا مت، دولتِ یقیں لوگو
یہ وطن امانت ہے اور تم امیں لوگو

یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اسکے

میرِ کارواں ہم تھے، روحِ کارواں تم ہو
ہم تو صرف عنواں تھے، اصل داستاں تم ہو
نفرتوں کے دروازے خود پہ بند ہی رکھنا
اس وطن کے پرچم کو سربلند ہی رکھنا

یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اسکے
یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خواں اسکے
یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اسکے

 



Mili Naghma Ye Watan Tumhara HAi in Urdu Lyrics






  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment